data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی، تاہم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو یادگار کامیابی کے لیے آخری اوورز تک جدوجہد کرنا پڑی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا آغاز مضبوط نہ رہا اور مڈل آرڈر کے سینئر بلے باز بابر اعظم، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان معمولی کارکردگی پیش کرنے کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ابتدائی اوورز میں وکٹیں گرنے کے بعد شکست کا خطرہ واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔

قومی ٹیم کو حتمی فتح کے لیے آخری 2 اوورز میں 29 رنز کی ضرورت تھی، پاکستان کے لیے فتح کی چابی فہیم اشرف ثابت ہوئے، جنہوں نے 19ویں اوور میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 29 رنز اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ ان کی اس اننگز میں 3 چھکے شامل تھے، جنہوں نے ٹیم کو آخری اوور میں ہدف حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے بابر اعظم کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جبکہ بعض ناقدین نے کپتان سلمان آغا پر زور دیا کہ وہ بابر اعظم کو اگلے میچ کے لیے ڈراپ کریں یا ریٹائرمنٹ کے بارے میں فیصلہ کریں۔

بابر اعظم 18 گیندوں پر صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 12 گیندوں پر 8، محمد نواز 13 گیندوں پر 6 اور عثمان خان 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی ٹیم نے آخرکار ہدف حاصل کر کے افتتاحی میچ میں فتح تو حاصل کی، مگر بلے بازوں کی غیر مطمئن کارکردگی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ شائقین اور تجزیہ کار اب مڈل آرڈر کی کارکردگی اور آئندہ میچز میں حکمت عملی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیندوں پر کے لیے ٹیم کو

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی