امریکی ناظم الامور: پاک امریکا معاشی شراکت داری روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاک امریکا معاشی شراکت داری کے ذریعے دونوں ملک مل کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
نیٹلی بیکر نے سندھ کا دورہ کیا اور اس موقع پر معاشی ترقی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، نیٹلی بیکر نے 25 سے 31 جنوری کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات اور مقامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔
ان کا دورہ اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام اور پاک امریکا مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے مقصد کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔
نیٹلی بیکر نے میرپورخاص میں شوگر مل، ایتھانول، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پیپر پلانٹ کا دورہ کیا جبکہ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
انہوں نے ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام شہریوں کے یکساں حقوق کے تحفظ پر بات چیت کی۔
امریکی ناظم الامور نے حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے ساتھ ملاقات کی، اس کے علاوہ سکھر کے میئر سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیٹلی بیکر نے
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔