کراچی میں پولیو ٹیم کی خاتون ورکر کو کتے نے کاٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے، تازہ واقعے میں پولیس ٹیم کی خاتون ورکر کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔
کراچی میں کتوں کی بہتات نے شہریوں کے زندگی مشکلات میں ڈال دی،کورنگی زمان ٹاﺅن میں پولیوٹیم کی خاتون ورکرآوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئی۔
خاتون ورکر کوپولیو مہم کے دوران آوارہ کتے نے اپناشکاربنایا،زخمی پولیوورکرکوفوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کتے کے کاٹنے سے گلشن معمار کا رہائشی 42 سالہ شخص انتقال کر گیا تھا۔
شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کا سبب بن گئی ہے،رواں سال کے دوران کراچی کے 5 بڑے اسپتالوں میں5ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ کیسز انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 1800 ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔