کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی اس دوران مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم کل بروز اتوار بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس سسٹم کے تحت صوبے کے 19 اضلاع میں ہلکی بارش اور چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام اور رات کے وقت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ اور ژوب میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے ہلکی بارش
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔