کراچی:

پاکستان سعودی عرب کے تیزی سے ترقی کرتے ٹیکنالوجی سیکٹر میں اپنی اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کیلیے موزوں پوزیشن میں ہے،جہاں ویژن 2030 کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے باعث آئی ٹی ماہرین، خصوصاً مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی،آٹومیشن اورسافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں طلب میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ماہرین کے مطابق اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دوطرفہ اقدامات، ہدفی مہارت سازی کے پروگرامز اور ادارہ جاتی تعاون کوفروغ دیناناگزیر ہے۔

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق 2025 میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی کارکنوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 256 تک پہنچ گئی، یہ تعدادگزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصدزیادہ ہے، یعنی 77ہزارسے زائداضافی پاکستانی کارکن سعودی عرب منتقل ہوئے۔

سعودی عرب میں مقیم آئی ٹی اورسائبر سیکیورٹی ماہر تیمور بٹ کے مطابق ویژن 2030 کے تحت مملکت میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،جن کیلیے دنیابھرخصوصاً مسلم ممالک اور پاکستان سے اعلیٰ مہارت یافتہ ٹیکنالوجی پروفیشنلزکوبھرتی کیاجارہاہے۔

سعودی کمپنیاں غیر ملکی ماہرین کو پرکشش تنخواہوں کے ساتھ ویزااسپانسرشپ  اورمراعات فراہم کررہی ہیں،حساس نوعیت کے باعث سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستانی ماہرین کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔

آئی ٹی ایکسپورٹر سعد شاہ کے مطابق کئی پاکستانی آئی ٹی اور فن ٹیک کمپنیاں سعودی عرب میں ذیلی دفاترقائم کر چکی ہیں اورعملے کووہاں منتقل کررہی ہیں،جس سے مجموعی ہجرت میں اضافہ ہورہاہے،مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی اور بڑی پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کے باعث سعودی عرب پاکستانی پروفیشنلزکیلیے پسندیدہ منزل بن چکاہے۔

ادھروزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی آئندہ چند برسوں میں سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی تعداددس لاکھ تک پہنچانے کیلیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

ماہر تعلیم ڈاکٹر نعمان سعیدنے زوردیاکہ پاکستان کوتعلیمی نظام کوعالمی تقاضوں کے مطابق ڈھالناہوگا،خصوصی آئی ٹی جامعات اور صنعت و تعلیمی اداروں کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ا ئی ٹی

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی