پولیس اور اسپیشل برانچ کے کارندوں کا ’’گٹکا ماوا‘‘ مافیا کیساتھ گٹھ جوڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف تھانوں میں تعینات کالی بھیڑیں قانون کی دھجیاں اڑانے لگیں۔ تھانہ شاہراہ نورجہاں اور سمن آباد میں رشوت ستانی اور بھتہ خوری کا بازار گرم، اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔تھانہ شاہراہ نورجہاں میں اسپیشل برانچ کا اے ایس آئی شجاعت عرف شْجاع ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ٹیم میں اے ایس آئی مختیار، مدنی رند اورایس ایچ او شاہراہ نورجہاں کا سالا اور بھائی بھی شامل ہیں۔ تھانے کی حدود میں شجاع کا اپنا سب سے بڑاگٹکا اور ماوا کا کارخانہ کھلے عام چل رہا ہے، جسے کوئی روکنے والا نہیں۔اسپیشل برانچ سمن آباد کا اہلکار عدنان بدعنوانی کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے۔ بلاک 19 اور 20 میں آغا سجاد، سدرو اور ایک خاتون کے گٹکا اڈوں سے لاکھوں روپے ماہانہ وصولی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپیشل برانچ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔