Express News:
2026-07-24@04:38:44 GMT

ونٹر اولمپکس میں کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا خصوصی لباس

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس کے لیے ایک خصوصی لباس تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو اندر سے گرم رکھتا ہے۔

ظاہری طور پر کلیماوارم سسٹم ایک عام ٹریک سوٹ جیسا دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کے اندر حرارت فراہم کرنے والے کئی پیڈز نصب ہیں جو خاص طور پر اہم پٹھوں کو گرم رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی وارم اَپ مکمل کرنے کے بعد بھی درست جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھ سکیں۔

ایڈیڈاس میں ایتھلیٹ پرفارمنس کی ڈائریکٹر مارگریٹاریکولیا کے مطابق ایڈیڈاس کئی برسوں سے اس نوعیت کے نظام پر کام کر رہا ہے۔ 2012 کے لندن اولمپکس میں اس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لیے اسی طرح کے آلات متعارف کرائے تھے تاکہ وہ ’طاقت کے مؤثر استعمال کے لیے پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت حاصل کر سکیں‘۔

اب ایڈیڈاس نے اس لباس کا نیا ورژن خاص طور پر ونٹر اولمپکس کے لیے تیار کیا ہے، تاکہ کھلاڑی صفر سے کم درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی کے حصول کے دوران درپیش مخصوص چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

اس لباس میں موجود حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر خاص توجہ دیتے ہیں جنہیں گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے اور اس میں ’بوسٹ‘ موڈ جیسی اضافی خصوصیات بھی شامل ہیں جو ضرورت کے وقت مزید حرارت فراہم کرتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم