Islam Times:
2026-07-24@02:05:43 GMT

دنیا میں مزاحمت کا نیا محور تشکیل پا رہا ہے، صیہونی میڈیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

دنیا میں مزاحمت کا نیا محور تشکیل پا رہا ہے، صیہونی میڈیا

کینیڈا نے چین کے ساتھ اپنی تجارتی پالیسی میں خود کو امریکہ سے دور کر لیا ہے اور اقتصادی آزادی حاصل کرنے کے لیے توانائی اور کان کنی کے منصوبوں میں تیزی لائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں امریکہ کے خلاف مزاحمت کا ایک نیا محور تشکیل پا رہا ہے۔ خبررساں ادارے تسنیم کے عبرانی گروپ کے مطابق، معاریو اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ جب ہم امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، درمیانی طاقت کے ممالک تجارت سے لے کر سلامتی تک مختلف جہتوں میں وسیع تر تعاون پر مبنی تعلقات کو منظم کر رہے ہیں، جس کا مقصد نئے بین الاقوامی نظام میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانا اور دو طاقتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو روکنا ہے۔

معاریو کے مطابق درمیانی طاقت والے ممالک خود کفالت کو مضبوط بنا کر اور سپلائی چین اور سیکورٹی میں عارضی اتحاد بنا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کینیڈا نے چین کے ساتھ اپنی تجارتی پالیسی میں خود کو امریکہ سے دور کر لیا ہے اور اقتصادی آزادی حاصل کرنے کے لیے توانائی اور کان کنی کے منصوبوں میں تیزی لائی ہے۔ دریں اثنا، یورپی یونین بھارت اور جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کو فروغ دے رہا ہے۔   جنوبی کوریا یورپ کو اسلحہ فراہم کرنے والا بڑا ملک بن گیا ہے: پولینڈ ٹینک خرید رہا ہے، بالٹک ریاستیں توپ خانے خرید رہی ہیں، اور ناروے نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، برطانیہ، اٹلی، اور جاپان چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کی تیاری میں تعاون کر رہے ہیں، اور کینیڈا نے یورپی یونین کے دفاعی مالیاتی پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تعاون کی کوششوں کے ساتھ ساتھ یہ خدشات بھی ہیں کہ درمیانی ممالک کے متضاد مفادات خطے کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔   مضمون کے ایک اور حصے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کے صومالیہ کے ایک خودمختار علاقے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے ترکی اور مصر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں جو اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔ بھارت نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی تیل پر بین الاقوامی پابندیوں میں شامل ہونے سے بھی انکار کر دیا، جو کریملن کے لیے مالیاتی لائف لائن فراہم کرتا ہے۔ معاریو کے مطابق، دنیا کے ممالک کا عظیم طاقتوں کی طرف رویہ شک کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتا کہ ہم دنیا کی سپر پاور کے خلاف مزاحمت کے محور کی تشکیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کے ساتھ رہا ہے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران