Daily Mumtaz:
2026-06-02@23:13:30 GMT

بشریٰ انصاری کا دوسری شادی سے متعلق اہم مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

بشریٰ انصاری کا دوسری شادی سے متعلق اہم مشورہ

کراچی (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ یوٹیوب وی لاگ میں لڑکیوں اور اُن کے والدین کو اہم مشورہ دیئے ہیں۔
بشریٰ انصاری اپنے تجربے اور مشاہدے کی بنیاد پر بعض اوقات نوجوان نسل کو مشورے دیتی نظر آتی رہتی ہیں، اپنے ایک حالیہ یو ٹیوب وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے ایک اہم ایشو کی جانب توجہ دلائی ہے جس پر معاشرے میں کم ہی بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں جن کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہو اور اس کے بچے بھی ہوں تو لڑکیوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ پہلی شادی کیوں ٹوٹی تھی۔

اداکارہ نے لڑکیوں اور ان کے والدین سے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ اُس مرد سے شادی ٹوٹنے کی وجہ جانیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ قصور عورت کا ہو مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے، کوئی بھی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے اپنے شوہر کو کسی بھی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد کے لیے نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے لیکن عورت کے لیے یہ راستہ بہت دشوار گزار ہوتا ہے، لڑکی کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنجیدگی سے تحقیقات کریں کہ پہلی شادی کیوں ختم ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے کہا بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے پہلے حقیقت معلوم کرلی جائے۔ بعض مرد اپنی منفی عادات نہیں بدلتے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

واضع رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی پروڈیوسر اقبال انصاری سے 1978 میں ہوئی تھی جو 2014 میں ختم ہوئی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انھوں نے طویل شادی ایک قید کی طرح اپنے بچیوں کی وجہ سے کاٹی اور جب سب پاؤں پر کھڑے ہوگئے تو یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں دوسری شادی اداکار، ہدایتکار اقبال حسین سے کی ہے جسے کچھ عرصے خفیہ بھی رکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔

حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور