مریم نواز کا لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی ’سیف بسنت‘ کا تصور اپنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاباش لاہور، خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔
اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں، الحمد للہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا، خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھابے کھائے گئے، پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے، مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
مریم نواز نے کہا کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات موثر ثابت ہوئے، سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اوراندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل، 21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے۔ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :