اسلام ٹائمز: چیئرمین البصیرہ پاکستان جناب ڈاکٹر علی عباس نقوی، مسئول شعبہ قرآن جامعۃ المصطفی سید خاورعباس تقوی، پرنسپل جامعہ عسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، مسئول جامعۃ المصطفٰی العالمیہ علامہ سید زاہد حسین بخاری، خطیب جمعہ و الجماعت جماران علامہ محمد بشیر جمارانی، کچہ پکہ مرکز کے مسئول علامہ سید ہاشم رضا الحسینی، جامعۃ القائم للبنات رئیسان کے پرنسپل جناب علامہ سید ریاض حسین الحسینی، ریٹائرڈ ڈی ایس پی جناب نظیر صاحب اور مدرسہ ہذا کے مہتمم اور پروگرام کے میزبان علامہ منتظر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے اس روح پرور قرآنی محفل پر موضوع سے منسلک آیات اور روایات کی نورافشانی کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

مدرسہ دار القرآن امام خمینی ہنگو میں، یوم تاسیس و جشن تکمیل حفظ قرآن کی مناسبت سے ایک پروقار سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں گرد ونواح اور اطراف سے بڑی تعداد میں عوام و خواص کے علاوہ، دیگر اضلاع سے بھی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات اور علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے حافظ کل قرآن جناب تنویر حسن نے اپنی دلنشین آواز کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔ جسکے بعد حفظ و تجوید اور لحن پر ادارے کی انتھک محنت کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کی ایک ٹیم نے گروہی انداز میں تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ اسکے بعد ادارے کے بڑے بچوں کی ایک الگ جماعت نے بھی گروہی صورت میں تلاوت کا شرف حاصل کرکے شرکاء محفل سے زبردست داد وصول کیا۔ 

اس موقع پر چیئرمین البصیرہ پاکستان ڈاکٹر علی عباس نقوی، مسئول شعبہ قرآن جامعۃ المصطفیٰ سید خاورعباس تقوی، پرنسپل جامعہ العسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، مسئول جامعۃ المصطفٰی العالمیہ علامہ سید زاہد حسین بخاری، خطیب جمعہ و الجماعت جماران علامہ محمد بشیر جمارانی، کچہ پکہ مرکز کے مسئول علامہ سید ہاشم رضا الحسینی، جامعۃ القائم للبنات رئیسان کے پرنسپل علامہ سید ریاض حسین الحسینی، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نظیر اور مدرسہ ہذا کے مہتمم اور پروگرام کے میزبان علامہ منتظر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے اس روح پرور قرآنی محفل پر موضوع سے منسلک آیات اور روایات کی نورافشانی کی۔ 

مقررین کے خطابات کے دوران وقفے وقتے سے ترانے اور دیگر دلچسپ پروگرامات بھی پیش کیے گئے۔ اسی دوران بچوں کی ایک ٹیم نے ترانہ رہبری پیش کیا۔ دوران ترانہ تمام شرکاء عوام و خواص اور علماء کرام نے ملکر رہبر معظم سید علی خامنہ ائ حفظہ اللہ تعالیٰ کی تصاویر اٹھاکر انکے ساتھ تجدید عہد کیا۔ شرکاء نے مدرسہ کے مسئول اور انکے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر طرح کی کمک کا عزم بالجزم ظاہر کیا۔ مقررین نے علاقے کے عوام سے اپیل کی، کہ ادارے کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق کمک کریں۔ آخر میں نئے حفاظ اور انکے خوش نصیب آباء (والدین) کو موقع پر موجود شخصیات اور علماء نے ہار پہناکر مبارکباد پیش کیا۔ 

آخر میں مدرسہ دارالقرآن کے مسئول اور میزبان علامہ منتظر مہدی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پروگرام میں شرکت پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاء کی توجہ مدرسے کی ایک اہم مشکل کی طرف مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ مدرسے کے وسط میں 26 مرلے پلاٹ کسی اور کی ملکیت ہے۔ مالکان کے اعتراض کی وجہ سے مدرسہ کی چار دیواری آج تک روکی ہوئی ہے۔ گذشتہ دس سالوں سے کافی منت سماجت کے بعد پلاٹ کا مالک فی مرلہ 50000 روپے میں راضی ہو چکے ہیں۔ علامہ صاحب نے تمام مومنین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متمول مومنین اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے ایک ایک مرلہ زمین خرید کر اپنے عزیز مرحومین کے نام وقف کریں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید کرتے ہوئے کے مسئول کے ساتھ کی ایک

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی