WE News:
2026-07-24@01:37:48 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا آئر لینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا آئر لینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔

کپتان پاؤل سٹئرلنگ نے اپنی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر سری لنکا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل نے 56 رنز اور کمنڈو نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ آئرلینڈ کے جارج اور باری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور مارک اور گریتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا ہدف دے دیا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا ہدف دے دیا وی نیوز سری لنکا

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی