عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن دھاندلی کیخلاف احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی، فواد چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن دھاندلی کیخلاف احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی، فواد چوہدری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی۔
ایکس پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 8فروری 2024کے انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے باوجود نتائج کو تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں جیل میں ملاقات کے دوران میں نے عمران خان کو کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات ہوں گے کیونکہ حکمران غیر مقبول ہیں۔ عمران خان کا مقف تھا کہ انتخابات ہوں گے اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کو عمران خان کا تجزیہ درست ثابت ہوا ، اسی ماہ انہیں عدالت کے حکم پر جیل میں ٹی وی فراہم کیا گیا، جس کے ذریعے وہ انتخابات کے نتائج دیکھ رہے تھے، لیکن رات کے وقت اچانک ٹی وی بند کر دیا گیا، جس سے وہ اور ان کا سنتری حیران رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے ڈیل کر لی کہ نتائج تبدیل ہونے کی صورت میں احتجاج نہیں کیا جائے گا ، بعد میں عمران خان سے ملاقات ہوئی تو وہ شدید غصے میں تھے اور انہیں بخوبی معلوم تھا کہ کس نے کیا کھیل کھیلا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا فضل الرحمان وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی بسنت کی خوشیوں میں شریک، پتنگ اڑائی فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری شبلی فراز
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :