بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکاہے ، طالبان رجیم کے پیداکردہ حالات نائن الیون سے زیادہ خطرناک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکاہے جبکہ طالبان رجیم کے پیداکردہ حالات نائن الیون سے زیادہ خطرناک ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد واقعے پر عالمی برادری کی جانب سے یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کسی ایک ملک کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملنے والی ہمدردی اور حمایت نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کو حوصلہ دیا ہے۔ان کے مطابق یہ پیغامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی اور اس کے پیچھے موجود پرتشدد نظریات کے خلاف جنگ ایک عالمی جدوجہد ہے۔
بسنت کے رنگ لاہور کے سنگ، شوبز ستاروں کی دہلی گیٹ آمد ، پرتپاک استقبال ، خوشیوں کے تہوار کو خوب انجوائے کیا
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کوئی ایک ملک اکیلے نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے تجربے نے ثابت کیا ہے کہ جب دہشت گرد تنظیموں کو سرحد پار پناہ، سہولت یا آزادی دی جاتی ہے تو اس کے نتائج دنیا بھر کے بے گناہ شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک نے دہشتگرد عناصر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی، جبکہ کچھ نے انہیں مالی، تکنیکی اور عسکری مدد بھی فراہم کی۔ ان کے مطابق یہی عوامل حالیہ برسوں میں خطے کی صورتحال کو متاثر کر رہے ہیں۔
بسنت بہار:لاہور میں 3روز کے دوران کتنے لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ہوئی،مفت سفر کرنیوالوں کی تعداد کیا رہی ۔۔؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں
صدر نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے ملتے جلتے یا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری صدر مملکت کہا کہ
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔