سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
بوئنگ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے بعد دفاعی اور ایرو اسپیس کے شعبے میں کمپنی کے سب سے بڑے شراکت داروں میں شامل ہے، اور مستقبل میں ویژن 2030 کے تحت یہ شراکت داری مزید وسعت اختیار کرے گی۔
ریاض میں منعقد ہونے والی ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر بوئنگ کے نائب صدر برائے بین الاقوامی بزنس ڈیولپمنٹ، دفاع، خلا اور سکیورٹی ونسنٹ لوگسڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب دفاعی شعبے میں امریکا کے بعد بوئنگ کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام کا سعودی ‘فلائی ناس’ کیساتھ مل کر نئی ایئرلائن کے قیام کا اعلان
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ونسنٹ لوگسڈن نے بتایا کہ بوئنگ کا سعودی عرب کے ساتھ تعلق تقریباً 80 برسوں پر محیط ہے اور اس وقت سعودی عرب میں بوئنگ کے 400 سے زائد دفاعی نظام اور آلات موجود ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بوئنگ اس تعلق کو مزید آگے بڑھانا چاہتی ہے، جس کے لیے مشترکہ منصوبوں، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں شراکت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق بوئنگ سعودی عرب کو ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے مستقبل میں ایک کلیدی ملک کے طور پر دیکھتی ہے۔
ونسینٹ لوگسڈن کا کہنا تھا کہ بوئنگ سعودی عرب میں نہ صرف دفاعی پلیٹ فارمز کی فروخت بلکہ مقامی صنعت، خواتین کی خودمختاری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بوئنگ خود کو محض ایک سپلائر نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، 140 نایاب جانور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے
انہوں نے جدید جنگی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا دفاع مختلف نظاموں کے باہمی امتزاج پر مبنی ہوگا، اور سعودی عرب کے پاس اس سمت میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ڈیفنس شو سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے زیرِ اہتمام منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد دفاعی اخراجات میں مقامی شمولیت بڑھانا، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا اور دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔