انتخابات میں مینڈیٹ کی چوری پر آج بھی سراپا احتجاج ہیں،سیمابیہ طاہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا ہے کہ ہم سیاہ تاریخ کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی،مشعل بردار ریلی کی قیادت سیمابیہ طاہر نے کی۔ سیمابیہ طاہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں مینڈیٹ کی چوری پر آج بھی سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو سوا دو سال سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر نے مزید کہا کہ ہم ترلائی میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاہ تاریخ کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیمابیہ طاہر سیاہ تاریخ راولپنڈی سیمابیہ طاہر سیمابیہ طاہر سیمابیہ طاہر سیاہ تاریخ سیمابیہ طاہر
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔