غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانےکے لیے قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

فافن کی پالیسی بریف میں تجویز دی گئی ہے کہ آرٹیکل 66 کے تحت کمیٹیوں کو قابل نفاذ اختیارات دیے جائیں۔

فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کمیٹیوں کو حقیقی احتسابی ادارہ بنانے کےلیے فوری اصلاحات ضروری ہیں۔

تجویز میں مزید کہا گیا کہ کمیٹیوں کو وزراء اور افسران کو طلب کرنے کا اختیار ملنا چاہیے ، پیش نہ ہونے پر سزائیں مقرر کی جائیں۔

فافن تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ دستاویزات فراہم نہ کرنے اور غلط معلومات دینے پر کارروائی ہونی چاہیے، رازداری کے نام پر معلومات روکنے کا غلط استعمال روکا جائے۔

فافن بریف میں دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، پارلیمانی نگرانی کمزور اور ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے، مؤثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی آئینی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کمیٹیوں کو

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن