Jasarat News:
2026-07-24@02:22:24 GMT

کارکنان کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں ، عدنان دیسوالی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی اور جنرل سیکرٹری عدیل خان تنولی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے صدر امین اللہ موسیٰ خیل اور یوتھ ونگ ڈویژنل صدر لالا غفار کی گرفتاری، نیز تنظیمی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور بلاجواز رہائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے اوچھے ہتھکنڈے، چھاپے اور گرفتاریاں عمران خان کے نظریاتی سپاہیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم آٹھ فروری کو پاکستانی قوم کے مقدس حقِ رائے دہی پر منظم انداز میں ڈالے گئے ڈاکے کے خلاف ہر صورت اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے یہ اقدام جمہوریت، آئین اور عوامی اعتماد کے ساتھ کھلا مذاق تھاان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنے ووٹ کے ذریعے جس فیصلے کا اظہار کیا، اسے طاقت اور سازش کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش دراصل عوامی مینڈیٹ کی صریح توہین اور قومی خودمختاری پر حملہ تھا یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ چند طاقتور عناصر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیںمشترکہ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستانی قوم اپنے ووٹ کی حرمت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر آئینی، جمہوری اور پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی قوم بیدار ہو چکی ہے اور اپنے چھینے گئے حق کے لیے مسلسل آواز بلند کرتی رہے گی آخر میں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت کا قیام اور بانی پاکستان تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان کی رہائی عمل میں نہیں آتی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران