data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (جسارت نیوز)آل سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ضلع حیدرآباد سندھ کے لوئر اسٹاف کی انتخابات نہایت پرامن منظم اور شفاف انداز میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میر شاہ محمد تالپرمیر محلہ ٹنڈوجام میں منعقد ہوئے انتخابات کے دوران لوئر اسٹاف کی نمائندگی کرنے والے دو مضبوط پینلز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیاتفصیلات کے مطابق انتخابات میں الشہباز ممبر دوست پینل اور الخادم پینل نے حصہ لیا پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا جس کے باعث انتخابی ماحول جوش و خروش سے بھرپور رہا۔ انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 397 ووٹر لسٹ میں داخل تھے.

جن میں سے 4 ووٹ مسترد قرار دیے گئے، جبکہ باقی ووٹوں کی گنتی مکمل شفافیت کے ساتھ کی گئی حتمی نتائج کے مطابق الشہباز ممبر دوست پینل نے 106 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ الخادم پینل 94 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا یوں الشہباز ممبر دوست پینل نے 12 ووٹوں کی معمولی مگر فیصلہ کن برتری سے کامیابی حاصل کی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب پینل کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

جسارت نیوز گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان