Jasarat News:
2026-07-23@23:48:41 GMT

اینگروفرٹیلائزر انتظامیہ کا محنت کشوں کے ساتھ دہرا معیار

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، NLF سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون اور اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر وکرز یونین CBAکے صدر عبد الفتح ملک، جنرل سیکرٹری رمضان سمیجو ، NLFڈہرکی زون کے جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اینگرو فرٹیلائزر کی موجودہ انتظامیہ کا طرز عمل محنت کشوں کے ساتھ دہرا معیار رکھتے ہوئے محنت کشوں میں تفریق پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونینCBAکے محنت کش اپنے قانونی اور جائز کم ا ز کم اجرت کے قوانین پر فیکٹری کے تمام ملازمین کو یکساں اجرت دینے کے لیے انتظامیہ سے متعدد بار میٹنگ کی لیکن انتظامیہ نے مکمل طور پر تفریق پیدا کر رکھی ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر کا کردار بھی شکوک پیدا کر رہا ہے کہ من پسند یونین کے لوگوں کو زیادہ اجرت دلوانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکڑز ورکرز یونین CBA نے یکساں اجرت کے قوانین کو عمل درآمد کے لیے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر اور ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سے کئی ملاقاتیں کی لیکن لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی ورکرز یونین کی جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے حیلہ بہانے سے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین نے محنت کشوں کے شدید احتجاج پر فیکٹری میں ہڑتال کا اعلان کردیا اور مطالبہ کیا کہ اینگرو فرٹیلائزر میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کو یکساں اجرت دی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر پور ماتھیلو ، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی اور پولیس کی انتظامیہ کا رویہ انتہائی شاندار اور مزدور دوست رہا جس کی وجہ سے انتظامیہ کی محنت کش دشمن پالیسیوں کی شدید سازش کو ناکام بنا دیا اور ڈہرکی کے صنعتی امن میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا اور تمام محنت کشوں کو جنہوں نے اپنے جائز اور قانونی مطالبات کے حق میں ثابت قدمی سے یونین کا ساتھ دیا اس پر تمام محنت کش اور ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے لیکن بد قسمتی سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اینگرو کے محنت کشوں کے معاملات کو یکساں بنیادوں پر عمل درآمد کروائیں لیکن جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر اور ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ جائز اور بہتر اقدام کرنے میں ناکام رہے جو کہ صوبہ کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ جس کی ذمہ داری تھی انہوں نے جانبدارانہ کردار ادا کیا ۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینگرو فرٹیلائزر محنت کشوں کے جس کی وجہ سے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان