ملک ولید بہادراوربلوشیرورائچ نےعابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل) گجرات سے حلقہ این اے 171 اور 107 سے منتخب سابق ممبرقومی اسمبلی چودھری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں جدہ کی معروف کاروبای شخصیات ملک ولید بہادر اور چودھری بلوشیرورائچ نے مقامی ہوٹل میں ایک پُر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کی نمایاں شخصیات اورمیڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز احمد فواد سواتی کی تلاوت قران پاک سے ہوا۔ چودھری بلوشیر ورائچ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مہمان خصوصی چودھری عابد رضا کا تعارف پیش کیا اور حلقہ کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔۔ انھوں چودھری عابد رضا کو عمرہ اور زیارت مسجد رسول ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ چودھری ملک امجد اعوان، سید مسرت خلیل اور جمیل راٹھورنے بھی خطاب کیا اور امید ظاہر کی کہ مہمان خصوصی اپنے علا قہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے بھی زیادہ تندہی سے کام کرینگے۔ جمیل راٹھورنے زور دیا کہ حکومت پاکستان اوورسیزپاکستانیوں کے لئے پینشن اسکیم کا انتظام کرے۔ مہماں خصوصی عابد رضا کوٹلہ نے اپنے خطاب میں کہا آپ لوگوں نے مجھے جو عزت بخشی اللہ تعالیٰ یہ عزت والا رشتہ ہمیشہ قائم رکھے۔ انھوں نے کہا آپ خوش نصیب ہیں دنیا کی تمام اوورسیز کمیونٹیز میں کہ آپ محنت بھی کر رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر بیت اللہ کے نزدیک ہیں اللہ تعالٰی نے آپ لوگوں کا معاش اتنی مبارک جگہ پر رکھا ہے جہاں دین بھی ہے اور دنیا بھی۔ انھوں نے پاکستان کے حالات تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے اندر جو ہمارے ووٹ کی بے توقیری ہو رہی ہے اسے کیسے روکا جائے۔ میری اور آپ کی یا اوورسیز کی بے توقیری کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے 26 کڑور عوام کی بے توقیری کا معاملہ ہے۔ دعا کریں ہم کسی طرح سے اس مسئلہ سے کسی طرح نکلیں۔ ورنہ جو آگ لگی ہوئی ہے پاکستان کے حق میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ یہ چاہتے کہ ملک ٹھیک کر کے دے دیا جائے۔ حالانکہ لیڈر ملک درست نہیں کرتا عوام درست کرتی ہے۔ انھوں نے بڑی وضاحت کےپاکستان کے نظام کی بہتری کی طرف توجہ دلا دتے ہوئے کہا ہم سب محب وطن ہمیں مل کر پاکستان میں نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ آخر میں انھوں نے ملک منظور اعون سمیٹ تمام میزبانوں اور اپنے عرب دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں اسٹیج سیکٹریری کے فرائض زوہیب ملک نے سر انجام دیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے انھوں نے کے لئے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔