data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو ریاست کے لیے ایک بڑا مالی دباؤ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد رعایت دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

اویس لغاری نے وضاحت کی کہ کئی صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر خود کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر لیتے ہیں، جس سے سبسڈی کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا اصل فائدہ مستحق صارفین تک محدود رہنا چاہیے۔

وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ حالیہ صنعتی ریلیف کے پیکج میں وزیر اعظم کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد نظام کو زیادہ شفاف اور پائیدار بنانا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے توانائی کے شعبے میں بگاڑ کم ہوگا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعتی بجلی کا نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے بنگلادیش میں 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ بجلی کے دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق اس کے برعکس ہیں اور زمینی اعداد و شمار کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اویس لغاری

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ