کراچی پورٹ پر کنٹینرز سے تقریباََ 41 کلو منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کراچی پورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی میں جنوبی امریکا سے آنے والے کنٹینرز سے تقریباََ41 کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) کی کراچی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس نے منشیات اسمگلرز کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی پورٹ کے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 41 کلوگرام کوکین برآمد کی۔
منشیات برآمدگی جنوبی امریکا سے آنے والے آئرن ری میلٹیبل اسکریپ کے 3 کنٹینرز سے ہوئی۔
دسمبر 2025 میں ساؤتھ ایشیا پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر 47 کلوگرام کوکین کی بڑی برآمدگی کے بعد، اے این ایف کی جنوبی امریکی اسکریپ کنٹینرز کی سخت جانچ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔