Jasarat News:
2026-07-24@09:53:29 GMT

گم شدہ انگوٹھی کے 44 سال بعد ملنے کی دلچسپ کہانی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

گم شدہ انگوٹھی کے 44 سال بعد ملنے کی دلچسپ کہانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص کو اپنی گمشدہ انگوٹھی 44 برس بعد واپس مل گئی۔

یہ انگوٹھی نہ صرف ایک قیمتی زیور تھی بلکہ مالک کے لیے یادوں اور ماضی سے جڑی ایک اہم علامت بھی تھی، جس کی واپسی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

مسیسپی سے تعلق رکھنے والے ڈیریئن لیڈنر کے مطابق یہ واقعہ 1982 کا ہے جب وہ پاس کرسچین کے ساحل پر منعقد ہونے والی ایک پارٹی میں شریک ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی پاس کرسچین ہائی اسکول کی کلاس رِنگ کہیں گم ہو گئی۔ انہوں نے فوری طور پر انگوٹھی تلاش کرنے کی کوشش کی، تاہم تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

ڈیریئن لیڈنر کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کی تلاش کے لیے انہوں نے اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ مل کر میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا، لیکن اس کے باوجود انگوٹھی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ وقت کے ساتھ یہ واقعہ ایک یاد بن کر رہ گیا اور انہیں امید بھی نہیں رہی کہ وہ انگوٹھی کبھی دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

44 برس بعد ایک غیر متوقع موڑ اس وقت آیا جب انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر سیمی جیویل نامی شخص کا پیغام موصول ہوا۔ پیغام میں بتایا گیا کہ انہیں ساحل کے قریب وہی انگوٹھی ملی ہے جو برسوں پہلے کھو گئی تھی۔ انگوٹھی پر کندہ نشانات نے اس کی شناخت ممکن بنا دی۔

ڈیریئن لیڈنر کے مطابق جب انہیں یہ پیغام ملا تو وہ یقین ہی نہیں کر پا رہے تھے کہ اتنے طویل عرصے بعد ان کی انگوٹھی واپس مل سکتی ہے۔ انہیں اس بات پر مزید حیرت ہوئی کہ انگوٹھی بالکل اسی جگہ سے ملی جہاں وہ برسوں قبل گم ہوئی تھی۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا صارفین قسمت اور اتفاق کا عجیب امتزاج قرار دے رہے ہیں۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض اوقات کھوئی ہوئی چیزیں وقت کے طویل فاصلے کے بعد بھی لوٹ آتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق