مریدکے:جی ٹی روڈ پر اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایل این جی گیس سے بھرا ٹینکر اچانک لیک ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر ٹینکر کو روک کر سڑک پر حفاظتی کونے اور بیریئرز لگا دیے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

صورتحال کے باعث گاڑیوں کی میلوں طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو کلیئر کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ شہریوں کو فوری طور پر متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹینکر سے گیس کے اخراج کو کنٹرول کرنے اور صورتحال کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، تاہم علاقے میں تاحال ہائی الرٹ برقرار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار