Islam Times:
2026-07-24@02:26:19 GMT

بھارت، منی میں تازہ تشدد، 20 مکانات نذرآتش، کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

بھارت، منی میں تازہ تشدد، 20 مکانات نذرآتش، کرفیو نافذ

سرکاری عہدیداروں نے کشیدگی کو خطے میں امن و سکون کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں تازہ ترین تشدد کے بعد جس میں کم از کم 20مکانات کو نذرآتش کیا گیا، کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکھرول کے علاقے لیتن ساریکھونگ میں مسلح کوکی عسکریت پسندوں نے تنگکھول ناگا برادری سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 مکانات کو نذر آتش کر دیا۔ تازہ تشدد ایک تنگکھول ناگا شخص پر کوکی نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے مبینہ طور پر حملہ کے بعد شروع ہوا۔ اگرچہ یہ معاملہ متاثرہ شخص اور گاوں کے سربراہ کے درمیان روایتی بات چیت کے ذریعے حل کیا گیا تھا، لیکن اتوار کو مفاہمت کی ایک میٹنگ ناکام ہو گئی جس کے بعد قریبی علاقے شکی بنگ کے عسکریت پسندوں نے لیتن ساریکھونگ پر ایک مربوط حملہ کیا، گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور گاوں کے پولیس اسٹیشن کے آس پاس گولیاں چلائیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں مسلح افراد کو ہوا میں فائرنگ کرتے اور گھروں کو نذر آتش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی فورسز نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ نذرآتش کئے گئے مکانات کی اصل تعداد ابتدائی اندازوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اکھرول کے ضلعی حکام نے اتوار کی شام 7 بجے سے لیتن ساریکھونگ میں کرفیو نافذ کر دیا، رہائشیوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے اور مسلح گروپوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مہادیو، لمبوئی، شانگکئی اور آس پاس کے علاقوں میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے کشیدگی کو خطے میں امن و سکون کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن