رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں رومانیہ کے سفیر دان ستوينسکو گوجرانوالہ میں ایک پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا پرچم دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے دورے کے دوران سفیر نے ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے دیکھے، جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ رومانیہ کے سفیر نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں ایک پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے پرچم دیکھنا واقعی غیر متوقع اور خوش آئند تجربہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات مشترکہ تجربات، باہمی احترام اور ترقی و مواقع کے لیے دیرپا عزم پر مبنی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ پر رومانیہ کے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔