این ڈی ایم اے کا فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 28ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی جبکہ 100 ٹن خیموں پر مشتمل امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے روانہ کیا گیا۔ اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2727 ٹن ہے۔ امدادی سامان روانگی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین تھے جبکہ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔