پشاور کے کئی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، بشیر آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید برآں ناقص سیوریج انتظامات کی وجہ سے چوہوں کی افزائش ہورہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کو لوگوں نے کئی بار اس مسلے کے حوالے سے رابطہ کیا، لیکن کچھ شنوائی نہیں ہوئی۔

2016 میں بھی یہ مسلہ پیدا ہوگیا تھا، چوہوں کا انسانوں کو کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا تھا۔

مزید کہا گیا کہ صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 423 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں چوہوں نے انسانوں کو کاٹا تھا۔

پشاور۔ 2016 میں پشاور انتظامیہ نے سکیم شروع کیا تھا جس میں  چوہوں کے مارنے پر پیسے دیئے جاتے تھے، درخواست 

پشاور۔ حکومت شہر میں چوہوں کے خلاف اقدامات کریں، تاکہ یہ مسلہ مزید سنگین نہ ہوجائے، درخواست 

پشاور۔ درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ صحت، ڈی سی، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں چوہوں چوہوں کی

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا