نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق ایک سوشل میڈیا کمنٹ نے ایک بار پھر ان کی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر نہایت متحرک رہنے والی ہانیہ عامر، جو پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبریٹی بھی ہیں، اکثر مداحوں کے سوالات کا کھل کر جواب دیتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے ایک کمنٹ پر صارفین نے مختلف انداز میں ردِعمل دیا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں دوبارہ موضوعِ بحث بن گئیں۔ 28 سالہ اداکارہ ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز اور بے باک بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی