مریم نواز: فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا۔

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل ایک ہڑتال کی کال آئی ہوئی تھی، اتوار کے دن کو دکانیں بند ہوتی ہیں، عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا، پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، زیرو شٹر ڈاؤن، زیرو پہیہ جام تھا، فتنہ فساد کے کلچر کو لوگوں نے مسترد کیا،  پی ٹی آئی کی عیاری چلی نہیں، ارب پتیوں کی کال غریب عوام کو نقصان پہنچانے کی کال تھی، خوش آئند بات تھی کہ لوگوں نے بدتمیزی کے کلچر کو مسترد کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جانب سے بسنت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی۔ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی

امین السلام نے بنگلادیش کے موقف پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترلائی دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، دھماکے کے بعد سرکاری سطح پر بسنت تقریبات منسوخ کردیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہوریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا، لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، نوجوان نسل نے پہلی بار بسنت کو بہترین انداز سے منایا، میڈیا نے اس ایونٹ کو کور کیا، ان سب کا بہت بہت شکریہ، جین زی نے بسنت کو بھرپور انجوائے کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز عوام نے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن