اس طرح کے میچز سے ثابت ہوتا ہے اب کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں رہی: سلمان مرزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ جس طرح کے میچز ہو رہے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اب کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں رہی۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ یو ایس اے سے شکست ماضی کا حصہ ہے۔ ہماری توجہ کل کے میچ پر ہے جس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ ورلڈکپ کے تمام میچز اہم ہوتے ہیں۔
نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف نے اچھی اننگز کھیلی، کسی نہ کسی نے آگے بڑھ کر پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انہوں نے ایونٹ میں شامل ایسوسی ایٹ ممبرا ٹیموں سے متعلق کہا کہ جس طرح کے میچز ہو رہے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اب کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کا ایک بولنگ اسپیل اور بیٹنگ میچ جتا سکتا ہے۔ چھوٹی بڑی ٹیم کا فرق ختم ہوچکا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ 15 فروری کے میچ کا فیصلہ حکومت کا ہے، جو فیصلہ ہوگا وہی ان کا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کے میچ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :