عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے تائب ہوگئے، بیرسٹر گوہر کا اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی حکم جاری نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی نے 10 مرتبہ سپریم کورٹ اور 16 مرتبہ ہائیکورٹ کا رخ کیا ہے، اور ہماری استدعا یہ تھی کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا 17 مقدمات کی سماعت کو ترجیح دی جائے۔
مزید پڑھیں: مغرب کی نماز کے بعد حکومت کے لیے بد دعا کریں، پی ٹی آئی کی 8 فروری کے احتجاج سے متعلق کارکنان کو ہدایت
’ہمایوں دلاور کے فیصلے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور کہا کہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ہر فورم پر، چاہے وہ پارلیمان ہو یا عدالت، اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مبینہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اسلام آباد کی طرف بھیجنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔
’بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں، اس پر عمل کیا جائے، چاہے وہ مذاکرات کا راستہ ہو یا کسی اور قسم کی مزاحمت۔‘
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سب سے پہلی ترجیح یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہو جائے۔ اس وقت اسلام آباد کی طرف کسی بھی کارروائی کا کوئی ارادہ موجود نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ہڑتال کی ناکامی پی ٹی آئی کے جعلی بیانیے کا جنازہ ثابت ہوئی، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی، وفاقی وزرا
انہوں نے واضح کیاکہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیا جائے گا جس سے اسلام آباد کی طرف جارحانہ پیش رفت ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پر چڑھائی بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پر چڑھائی بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی ا ئی وی نیوز بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔