ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے نویں میچ میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو باآسانی 57 رنز سے ہرا دیا۔
احمد آباد میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔ کینیڈا کی جانب سے نوینت دھلیوال نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، ہرش ٹھاکر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان دلپریت باجوہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، لونگی نگیدی نے چار وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ مارکو جینسن نے دو جبکہ کگیسو ربادا اور کوربن بوش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے اور کینیڈا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 39 اور ٹرسٹن اسٹبس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کینیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم