ر یاض :پاکستان نے ورلڈ ڈیفنس شو میں’ ’SMASH‘ ‘ہائپرسونک میزائل متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-01-20
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026ء میں پاکستانی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے ’سمیش‘ (SMASH) نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا۔یہ میزائل سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہوسکے گا۔ اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے جب کہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔ میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر لگائی گئی ہے، کمپنی کے مطابق اس میزائل کی درستی (سی ای پی) 10 میٹر یا اس سے کم ہے جب کہ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار 2 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ سیٹنگ میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر رکھی گئی ہے تاہم اس ورژن میں وارہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔ اس میزائل میں نیویگیشن کا انحصار ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ انرشیل نیویگیشن پر ہوگا۔ اس ورژن میں بھی وہی سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ راکٹ موٹر استعمال کی گئی ہے جب کہ اس کی درستی 15 میٹر یا اس سے کم اور رفتارا?واز کی رفتار سے 2 گنا زیادہ بتائی گئی ہے۔جی آئی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اسمیش میزائل کو دوہرے کردار کی صلاحیت کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی طرح کے میزائل کو سمندری اور زمینی دونوں نوعیت کے مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکے، اس طریقہ کار سے لاجسٹک نظام سادہ رہتا ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں طویل فاصلے تک درست حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے اور اسمیش کو ایسے ہی متنازع اور خطرناک ماحول میں مؤثر ہتھیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: استعمال کی کیا گیا ہے کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :