Jasarat News:
2026-07-24@02:30:24 GMT

میرپورخاص، پ ٹ الف کے انتخابات کے نتائج کااعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)پ ٹ الف کے انتخابات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اعظم ہزاروی کے خادم استاد پینل نے اپنے انتخابی نشان قلم کے ساتھ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پینل میں محمد یونس بھنگر صدر منتخب ہوئے، جبکہ غفران ائے نائب صدر، شمس الدین پنہور جوائنٹ سیکرٹری، شاہ محمود فنانس سیکرٹری، دلاور ستار جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے۔ دیگر منتخب اراکین میں جنید سعید، عبدالقدوس میمن، کوثر پروین باجی اور شازیہ اکبر باجی شامل ہیں میرپورخاص سٹی میں کل 1015 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 187 ووٹرز نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ پینل وار نتائج کے مطابق خادم استاد پینل نے 549 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ہالیپوٹو پینل 251 ووٹ حاصل کر سکا، جب کہ 13 ووٹ خارج قرار دیے گئے۔ اس طرح خادم استاد پینل نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا دوسری جانب تعلقہ حسین بخش مری میں کل 280 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 258 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے، جس سے 92.

14 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں بھی خادم استاد پینل نے 171 ووٹ (66.28 فیصد) حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، جبکہ ہالیپوٹو پینل کو 87 ووٹ (33.72 فیصد) مل سکے انتظامیہ کی جانب سے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کر کے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ دونوں پینلز کو پرامن اور مثبت انتخابی ماحول برقرار رکھنے پر سراہا گیا ۔ خادم استاد پینل کی کامیابی پر حامیوں میں خوشی اور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خادم استاد پینل نے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم