صنعتوں کے لیے جدت کا فروغ ضروری ہے ‘ شاہ سہگل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر شان سہگل نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے 7ویں انویسٹر سمٹ میں شرکت کی، جہاں سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور صنعت سے وابستہ رہنماؤں نے بانیوں کی قیادت میں جدت کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی اور بامقصد گفتگو کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شان سہگل نے این آئی سی کے پروگرام منیجر قحافہ آزاد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف نوجوان کاروباری افراد کو سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں عملی رہنمائی، مارکیٹ فہم اور کاروباری توسیع کے مواقع بھی مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کاروباری ترقی کے لیے انکیوبیشن مراکز اور تجارتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط ناگزیر ہیں، تاکہ نئے آئیڈیاز کو مستحکم کاروبار میں تبدیل کیا جا سکے۔سمٹ کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں اسٹارٹ اپ آئیڈیاز کا تفصیلی جائزہ، سرمایہ کاروں کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں، اسٹرٹیجک گائیڈنس سیشنز، اور کاروباری توسیع و سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے شامل تھے۔ اس موقع پر شان سہگل نے اسٹارٹ اپ لیڈرز کو عملی مشورے دیے اور انہیں چیمبر کی رکنیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی ترغیب دی۔ یہ انویسٹر سمٹ بامعنی مکالمے، مضبوط شراکت داریوں اور اعتماد پر مبنی کاروباری ماحول کے فروغ کا مظہر تھا، جہاں مختلف سرمایہ کار اداروں اور کاروباری تنظیموں نے شرکت کر کے مقامی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔نائب صدر نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نوجوان کاروباری افراد، چھوٹے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ حیدرآباد اور سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔اس موقع پر چیمبر ممبران امیت جسوانی اور پرکاش بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔