آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائےگی۔آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رہا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کیا۔آج پاکستان نے فیصلہ کیاکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائےگا۔پاکستان نے سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا۔دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکی درخواست کردی۔بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی چیئرمین کا خاص شکریہ کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا، پاکستان سے درخواست ہےکہ وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلے۔خیال رہےکہ پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا تھا، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف دیش کرکٹ بورڈ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی بنگلا دیش کے درمیان کے مطابق پی سی بی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق