data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایک ایسا عدالتی مقدمہ شروع ہو چکا ہے جسے ڈیجیٹل دنیا میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق لاس اینجلس کی ایک اعلیٰ عدالت میں دائر اس مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کو جان بوجھ کر اس انداز میں ڈیزائن کرتی ہیں کہ صارفین ان کے عادی ہو جائیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ الزامات 1980 کی دہائی میں تمباکو اور سگریٹ کمپنیوں کے خلاف دائر مقدمات سے مماثلت رکھتے ہیں، جہاں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مصنوعات کو اس طرح تیار کیا گیا کہ صارفین ان سے نکل نہ سکیں۔ اب اسی طرز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کمپنیوں کو مجموعی طور پر 22 بیل ویدر مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، جنہیں مستقبل کے دیگر کیسز کے لیے بنیاد سمجھا جا رہا ہے۔ پہلے مقدمے میں بیانات کا آغاز پیر سے ہوگا، جس میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان کے بیانات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کے خلاف متعدد مقدمات دائر کیے گئے، تاہم سوشل میڈیا کمپنیاں امریکی مواصلاتی ایکٹ کے سیکشن 230 کا سہارا لے کر خود کو قانونی تحفظ فراہم کرتی رہی ہیں۔

اس قانون کے تحت پلیٹ فارمز صارفین کے پوسٹ کردہ مواد کے ذمہ دار نہیں ہوتے، تاہم حالیہ مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسئلہ مواد نہیں بلکہ پلیٹ فارم کے ڈیزائن اور نفسیاتی اثرات ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر یہ مقدمہ کامیاب ہوا تو سوشل میڈیا کے آپریٹنگ ماڈل میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان