طلحہٰ انجم کی منگنی پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستان کے معروف ریپر طلحہٰ انجم کی انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڑے کی منگنی ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پائی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں روایتی رسومات اور خوشیوں کا اہتمام کیا گیا، طلحہٰ انجم اپنی منگنی کی تصدیق بھی کر چکے ہیں۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا، تاہم متعدد صارفین نے حیرت، دل شکستگی، مزاح اور میمز کے انداز میں بھی ردِعمل دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ پورے پاکستان کو موو آن کرنے نہیں دیا اور خود منگنی کر لی، ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ انسان بھی کیا چیز ہے، جبکہ ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ آسمان بھی رنگ بدل لیتا ہے، ایک اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ طلحہٰ بھائی بھی دھوکا دے گئے۔
واضح رہے کہ طلحہٰ انجم پاکستان کی نوجوان نسل کے با اثر فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز کا حصہ ہیں۔
اپنی منفرد شاعری اور الگ اندازِ ریپ کی بدولت طلحہٰ انجم نے پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی اپنی فین فالونگ میں اضافہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔