data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جامعہ کراچی کے طلبہ نے سائنسی تحقیق، تخلیقی سوچ اور عملی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسی جدید اسمارٹ ڈیوائس تیار کر لی ہے جو دل کے ممکنہ دورے سے قبل مریض کو خبردار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ ڈیوائس خاص طور پر ان افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو دل کے امراض کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں مگر بروقت علامات کو پہچان نہیں پاتے، جس کے باعث اسپتال پہنچنے میں تاخیر ہو جاتی ہے اور قیمتی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

طلبہ کی جانب سے تیار کی گئی اس ڈیوائس کو ’کارڈیو وِٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو دل کی دھڑکن، آکسیجن لیول، جسمانی درجہ حرارت، پسینہ اور ای سی جی سمیت مختلف بایومیڈیکل سگنلز کو ایک ساتھ مانیٹر کرتی ہے۔

اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف کسی ایک علامت کی بنیاد پر الارم جاری نہیں کرتی بلکہ اس وقت خبردار کرتی ہے جب دل کے دورے سے قبل ظاہر ہونے والی متعدد خطرناک علامات ایک ساتھ غیر معمولی حد تک پہنچ جائیں۔ جیسے ہی یہ علامات بیک وقت سامنے آتی ہیں، ڈیوائس فوری طور پر بزر اور الارم کے ذریعے مریض کو متنبہ کرتی ہے تاکہ وہ بلا تاخیر اسپتال جا کر طبی معائنہ کروا سکے۔

جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے طالب علم اور پروجیکٹ ٹیم لیڈر عبدالحنان ظفر کے مطابق اس ڈیوائس میں جدید مائیکروکنٹرولر استعمال کیا گیا ہے جو مختلف سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو ایک مخصوص الگورتھم کے ذریعے تجزیہ کرتا ہے۔

اس نظام کا مقصد غیر ضروری یا غلط الارمز سے بچنا ہے تاکہ مریض بلا وجہ پریشانی کا شکار نہ ہو۔ ڈیوائس میں دل کی دھڑکن اور آکسیجن لیول جانچنے کے لیے MAX30102، ای سی جی کے لیے AD8232، جسمانی درجہ حرارت کے لیے LM35 اور پسینہ شناخت کرنے کے لیے خصوصی سینسر نصب کیے گئے ہیں، جبکہ تمام معلومات ایک OLED اسکرین پر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

پروجیکٹ میں شامل طالبہ مریحہ سلیم کے مطابق پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ڈیوائس ہے جو دل کے ممکنہ دورے کی اجتماعی علامات کو ایک ساتھ دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام اسمارٹ واچز صرف دل کی دھڑکن یا آکسیجن لیول الگ الگ دکھاتی ہیں اور ممکنہ ہارٹ اٹیک کی نشاندہی نہیں کرتیں جب کہ کارڈیو وِٹ ان تمام علامات کو یکجا کر کے الرٹ جاری کرتی ہے۔

ٹیم ممبر ہانیہ جمال نے بتایا کہ ان کے اردگرد کے ماحول اور خاندان میں کئی افراد کو دل کا دورہ پڑا، مگر اکثر مریض اسپتال دیر سے پہنچے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بار بار یہ سننے کو ملا کہ مریض بہت دیر سے آیا، جس کی بنیادی وجہ عوام میں دل کے دورے کی ابتدائی علامات سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ یہی تاخیر دل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔

طالب علم عبداللہ فہیم کے مطابق یہ ڈیوائس ڈیڑھ ماہ کی محنت کے بعد صرف 8 سے 10 ہزار روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور مستقبل میں اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل کرنے کا ارادہ ہے تاکہ اسے مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ٹیم ممبران کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی تعاون حاصل ہو تو اس ڈیوائس کو بڑے پیمانے پر کم لاگت میں تیار کر کے ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ یہ پروجیکٹ کراچی یونیورسٹی فارمیسی سائنس کلب کے سالانہ تعلیمی مقابلوں کے تحت تیار کیا گیا، جہاں طلبہ کو منفرد اور سماجی ضرورت پر مبنی آئیڈیاز پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اس ڈیوائس کے مطابق کرتی ہے کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ