آفتاب اقبال کی سابقہ کو ہوسٹ لائیو پروگرام میں ماضی کو یاد کرکے رو پڑی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
معروف پاکستانی گلوکارہ ومیزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لائیو پروگرام کے دوران اپنی ماضی کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔
عکاشہ گل ایک معروف پاکستانی ٹیلی وژن میزبان، گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے مستیاں، خبرناک، شہرنامہ اور شو ٹائم ود رمیز راجہ جیسے مقبول ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
View this post on Instagramاس کے علاوہ وہ اس وقت نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ پنجابی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے انٹرویوز کرتی ہیں۔
گلوکارہ کے یوٹیوب چینل پر 114 ہزار سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ اپنے گانے اور منی وی لاگز اپ لوڈ کرتی ہیں۔
View this post on Instagramعکاشہ گل کو خاص طور پر مستیاں میں ان کی نقالی اور نجی ٹی وی پر کیے گئے روڈ شوز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
شعیب آدم کے پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
عکاشہ گل کا کہنا تھا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، میرے پاس اس کی تصویریں بھی ہیں اور میں وہ آپ کو دکھاسکتی ہوں، ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیںاداکارہ لائبہ خان کی شادی کے سب سے یادگار لمحات وائرل
انہوں نے کہا کہ اس گھر کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھی جو بار بار خراب ہو جاتی تھی، اس لیے ہمیں اسے بار بار دوبارہ بنانا یا مرمت کرنا پڑتی تھی۔
میزبان نے بتایا کہ ہمارا گھر ویسا ہی تھا جیسے تقسیم کے وقت سکھوں کے بنائے گئے گھروں کی طرز پر ہوتے تھے جب کہ ہمارا صحن بھی کچا تھا کیونکہ میرے والد غریب آدمی تھے اور پکی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔
تاہم، برسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا سا گھر بنا لیا ہے، غربت کے باوجود ہمارے گھر میں کبھی بھوک نہیں آئی، ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں، پھل اور دودھ موجود ہوتے تھے۔
View this post on Instagramانہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہم میں سے کون اتنا خوش نصیب تھا کہ ہمیں کبھی فاقہ نہیں کرنا پڑا، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھ پر بے شمار نعمتیں نازل کیں۔
سوشل میڈیا صارفین اوکاشہ گل کی سچائی اور اپنے ماضی کو نہ چھپانے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔