میڈیا کیساتھ گفتگو میں معروف رکن عراقی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ الاطار التنسیقی نامی اتحاد وزیر اعظم کے عہدے کیلئے اب بھی نوری المالکی کے نام پر ہی اصرار کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف عراقی پارلیمنٹیرین علی صابر نے اعلان کیا ہے کہ الاطار التنسیقی نامی اتحاد، الدولۃ القانونیۃ کے سربراہ نوری المالکی کو ہی مستقبل کے وزیر اعظم کے لئے یقینی امیداوار قرار دیتا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں علی صابر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر کسی بھی صورت بات چیت یا معاملہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ الاطار التنسیقی، آئندہ مراحل کو سنبھالنے کے لئے نوری المالکی کو ہی سب سے نمایاں اور قابل اتفاق آپشن سمجھتا ہے۔ عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی حالات کی پیچیدگیوں نیز ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی تجربہ رکھنے والے شخص کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مستقبل کے وزیر اعظم کے انتخاب کے بارے اختلافات موجود ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ نوری المالکی نئی حکومت کی قیادت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دیگر اتحادوں کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے تاہم ہمارے مرکزی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نوری المالکی

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ