Jasarat News:
2026-07-24@01:21:44 GMT

جماہی سے دماغ پر مرتب ہونے والے حیران کن اثر کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

جماہی سے دماغ پر مرتب ہونے والے حیران کن اثر کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جماہی ایک ایسا فطری عمل ہے کہ جسے دیکھتے ہی یا محض اس کا ذکر پڑھتے ہی بہت سے لوگ خود بھی منہ کھولنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ابھی تک یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ جماہی لینے سے جسم کے اندر کیا تبدیلیاں آتی ہیں، تاہم آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق نے اس حوالے سے حیران کن حقائق سامنے لائے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جماہی دماغ کو تحفظ فراہم کرنے والے سیال کے بہاؤ پر غیر معمولی اور غیر متوقع اثر ڈالتی ہے، جس سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ انسان اور کئی دیگر جاندار آخر جماہی کیوں لیتے ہیں۔

اس مطالعے میں 22 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے سر اور گردن کے ایم آر آئی اسکین مختلف حالتوں میں کیے گئے، جن میں جماہی لینا، گہری سانس لینا، جماہی روکنے کی کوشش کرنا اور معمول کے مطابق سانس لینا شامل تھا۔

چونکہ جماہی اور گہری سانس لینے کے طریقۂ کار میں مماثلت پائی جاتی ہے، اس لیے محققین کو توقع تھی کہ دونوں کے نتائج بھی یکساں ہوں گے، مگر نتائج اس کے برعکس نکلے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ گہری سانس کے مقابلے میں جماہی لینے سے دماغ کو تحفظ دینے والا سیال الٹی سمت میں حرکت کرنے لگتا ہے، جس پر محققین خود بھی حیران رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے نتائج کی توقع نہیں کی تھی، تاہم ایک اور دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ یہ اثر ہر فرد میں یکساں نہیں ہوتا اور خواتین کے مقابلے میں مردوں میں یہ کم نمایاں پایا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گہری سانس اور جماہی دونوں دماغ سے خارج ہونے والے خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے دماغ میں نئے اور تازہ خون کے لیے جگہ بنتی ہے۔

محققین کے مطابق جماہی لینے سے دماغ میں خون کی روانی تقریباً ایک تہائی تک بڑھ جاتی ہے، جو اس عمل کے ممکنہ فائدے اور وجوہات پر مزید روشنی ڈالتی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گہری سانس

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف