Islam Times:
2026-07-24@02:27:11 GMT

پشاور اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

پشاور اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں موسم شدید سرد ہو گیا۔ ساری رات بارش کے بعد صبح کے وقت بارش رک گئی تاہم موسم بدستور ابر آلود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں موسم شدید سرد ہو گیا۔ ساری رات بارش کے بعد صبح کے وقت بارش رک گئی تاہم موسم بدستور ابر آلود ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر (بالائی)، سوات، شانگلہ، بالائی کوہستان اور بٹگرام میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مہمند، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر اور کرم کے اضلاع میں بھی چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں دھند چھانے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث پیسکو ریجن میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان پیسکو کے مطابق گزشتہ رات بارش کی وجہ سے 64 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی تھی، جس سے پشاور، سوات، خیبر، مردان، ڈی آئی خان، بنوں اور صوابی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بارش اور پہاڑوں پر علاقوں میں اضلاع میں بارش کے کے بعد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا