Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:35:17 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے عرب امارات کو شکست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے عرب امارات کو شکست دیدی

 

بھارت (نیوزڈیسک)ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں کیویز نے ہدف 15.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے شاندار آغاز فراہم کیا اور یو اے ای کے بولرز کو کسی قسم کا موقع نہ دیا۔ ٹم سیفرٹ نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ فن ایلن نے 50 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 66 رنز بنائے، جبکہ علی شان شرافو نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ مایانک کمار نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی، لاکی فرگوسن، مچل سانٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یو اے ای کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا، تاہم حیدر علی نے نسبتاً بہتر بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 27 رنز دیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی