ٹی 20 ورلڈ کپ:امریکا کو شکست ‘ پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-01-15
کولمبو(مانیٹر نگ ڈ یسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی۔شایان جہانگیر کی 49 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شبھم رنجنے نے 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مونانک پٹیل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ملند کمار 29 رنز بنا کر عثمان طارق کا نشانہ بنے۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا ایک رن بناسکے۔شاداب خان نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد نواز 5 رنز بناسکے، فہیم اشرف ایک رن بنا کرآؤٹ ہوئے، عثمان خان صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔امریکا کی جانب سے شیدلے وین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔امریکا کی ٹیم میں علی خان کی جگہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ اسپنر عثمان طارق کو شامل کیا ہے۔امریکی کپتان مونانک پٹیل کا کہنا تھا کہ اچھی بولنگ کرکے پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے، ہم نے گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی امریکا کے خلاف بڑا اسکور کریں، کافی عرصے سے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گروپ اے میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 3 وکٹوں سے جیتا تھا، امریکا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو ٹف ٹائم دیا لیکن میچ نہ جیت سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے امریکا کی ا و ٹ ہوئے میچ میں
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔