واشنگٹن پوسٹ سے سیکڑوں صحافی برطرف‘ سی ای او ول لیوس بھی مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (اے پی پی)معروف امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور پبلشر ول لیوس فوری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب چند روز قبل ہی اخبار نے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، جس پر قارئین اور صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ارب پتی بزنس مین اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ملکیت میں موجود اس تاریخی اخبار کو گزشتہ کئی برسوں سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔اگرچہ امریکا بھر میں اخبارات کو گرتی ہوئی آمدنی اور سبسکرپشن میں کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، تاہم ول لیوس کے 2 سالہ دورِ قیادت میںکیے گئے فیصلوں پر ملازمین اور سبسکرائبرز کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ مالی خسارے کم کرنے میں ناکام رہے اور ادارتی اقدار کو بھی نقصان پہنچا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :