data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-1-1
کراچی (آن لائن)سونا بدستور عالمی سطح پر معاشی تحفظ کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔دنیا بھر کے مرکزی بینک اسے کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے خلاف تحفظ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کے ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ٹریڈنگ اکنامکس کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا سونے کے ذخائر میں بدستور سرِفہرست ہے، جس کے پاس تقریباً 8 ہزار 133 ٹن سونا موجود ہے۔یورپ اور ایشیاء کی بڑی معیشتیں اس فہرست میں اس کے بعد آتی ہیں، جرمنی کے پاس تقریباً 3 ہزار 362 ٹن، اٹلی کے پاس 3 ہزار 350 ٹن اور فرانس کے پاس 2 ہزار 452 ٹن سونا ہے۔روس اور چین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، یہ بھی نمایاں ذخائر رکھتے ہیں، روس کے پاس 2 ہزار 327 ٹن اور چین کے پاس 2 ہزار 306 ٹن سونا موجود ہے۔ان کے علاوہ دیگر بڑے سونا رکھنے والے ممالک میں سوئٹزر لینڈ 1 ہزار 40 ٹن، بھارت 880 ٹن اور جاپان 846 ٹن کے ساتھ شامل ہیں۔ابھرتی ہوئی معیشتیں جیسے ترکیہ اور نیدر لینڈز اس فہرست میں دسویں اور گیارہوں نمبر پر آتی ہیں، جن کے پاس بالترتیب تقریباً 614 اور 612 ٹن سونا موجود ہے۔دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جن کے پاس سونے کے ذخائر نہایت محدود ہیں، افریقا، ایشیاء اور یورپ کے کئی ممالک میں سونے کے ذخائر ایک ٹن سے بھی کم ہیں۔323 ٹن سونے کے ساتھ اس فہرست میں سعودی عرب کا 18 واں نمبر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات 74.

26 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہے۔آرمینیا کے پاس سرکاری طور پر صفر ٹن سونا درج ہے، کینیا کے پاس 0.02 ٹن، فجی کے پاس 0.03 ٹن اور یوراگوئے کے پاس 0.1 ٹن سونا موجود ہے، جو مالی تحفظ کے طور پر سونے پر انحصار کی محدود صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا مقام نسبتاً درمیانہ ہے، تاہم اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تقریباً 64.77 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پاکستان عالمی سطح پر 48 ویں نمبر پر آتا ہے، اس کا شمار مڈل ٹیئر میں ہوتا ہے۔اگرچہ پاکستان کے یہ ذخائر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں خاصے کم ہیں، تاہم کئی چھوٹے یا ابھرتے ہوئے ممالک سے زیادہ ہیں، جو معاشی استحکام کے لیے ایک معتدل سہارا فراہم کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹن سونا موجود ہے سونے کے ذخائر کے ساتھ ٹن اور کے پاس

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ