متعدد ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق مختلف ایکسپریس ٹرینیں مقررہ وقت سے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 6 گھنٹے تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس اب سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
اسی طرح کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے روانہ کی جائے گی، جبکہ عوام ایکسپریس بھی شام 6 بجکر 55 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ٹرین کے نئے اوقات کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔